ویب ڈیسک ۔۔ ایک طرف جہاں یکم مئی2021سے چین کی جانب سے 146 اقسام کی اسٹیل کی مصنوعات پر برآمداتی ٹیکس کی چھوٹ ختم کی گئی ہےوہاں پاکستان میں گاڑیاں بنانےوالی کمپنیوں نےعالمی منڈی میں خام مال کی قیمتوں میں اضافےکےباعث گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافےکیلئےپہلےسےخبردارکردیاہے۔
ایک اخباری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےپاک سوزوکی موٹرکمپنی اورانڈس کمپنی نےصحافیوں اورمالیاتی ماہرین کےروبروایک تجزیاتی بریفنگ میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافےکیلئےپیشگی خبردارکردیا۔
تجزیہ کاروں کےمطابق پاک سوزوکی کمپنی کےحکام کاکہناتھاکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کے فرق کے باعث کمپنی کوقیمتوں پر نظرِ ثانی کرنےکی ضرورت محسوس ہورہی ہےلیکن کوروناکی تیسری لہرسےپیداہونےوالی صورتحال بھی ان کےپیش نظرہے۔
اس کےساتھ انڈس موٹرکمپنی کےمطابق خام مال کی قیمتیں مستحکم نہ ہوئیں تولاگت اورقیمت کےفرق کوسامنےرکھتےہوئےآئی ایم سی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کرسکتی ہے۔
دوسری جانب موٹرسائکلیں بنانے والی چینی کمپنیاں بھی عالمی منڈیوں میں خام مال کی قیمتیں بڑھنے کوبنیادبناکرقیمتوں میں تواتر سے اضافہ کررہی ہیں۔