ویب ڈیسک ۔۔ ملک بھرمیں لگائےجانےوالےلاک ڈاءون کےبعدکوروناصورتحال میں بہتری کےآثاردکھائی دینےلگےہیں۔
حکومت نےانٹرسٹی اورانٹراسٹی ٹرانسپورٹ کوآج سےبحال کرنےجبکہ کاروباراوردفاترکوکل بروزسوموارسےبحال کرنےکافیصلہ کیاہے۔
نئےاوقات کارکےمطابق مارکیٹیں ، دکانیں اورکاروباری مراکزرات 8بجےتک کھلیں گے،پبلک ٹرانسپورٹ 50فیصدسواریوں کےساتھ چلےگی۔
این سی اوسی کےفیصلےکےمطابق پنجاب میں کوروناایس اوپیزکی پابندیاں 30مئی تک برقراررہیں گی جن میں ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقراررکھناوغیرہ شامل ہیں ۔
یادرہےکہ پنجاب میں 8فیصدمثبت کیسزوالےعلاقوں میں شادی ہالز، مزارات ، ریسٹورنٹس اوراجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی ۔
دوسری جانب این سی او سی کےفیصلےکےمطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھےجائیں گے۔