Home / زیروریٹڈصنعت کیلئےبجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیزریلیف کااعلان

زیروریٹڈصنعت کیلئےبجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیزریلیف کااعلان

cheap electricity for zero-rated industry

Updated: July 30, 2025 | Web Desk

وزیرعمران خان کی حکومت نے 5 زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا اعلان کیاہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانچ زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لیے جولائی اور اگست کے لیے بجلی کے نرخ ساڑھے7سینٹس اور اس کے بعد یہ نرخ 9سینٹس فی یونٹ ہوں گے۔

عبدالرزاق داؤد کے مطابق اس حوالے سے وزارت خزانہ، تجارت اور توانائی کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔ مشیر تجارت نےکہاہےکہ یہ بہت اچھا ریٹ مل گیا اب برآمد کندگان کو برآمدات کے فروغ پر توجہ دینی چاہیے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستارکااس حوالےسےکہناتھاکہ حکومتی فیصلے سے جولائی اور اگست میں فی یونٹ بجلی میں ساڑھے 8 روپے جب کہ اس کے بعد 6 روپے فی یونٹ تک کا فائدہ ہوگا۔

حکومت نےدوسال میں 14ہزارارب قرض لیا

شاہد ستار کے مطابق پانچ برآمدی صنعتوں کو فی یونٹ بجلی 21روپے میں پڑتی ہے، ان پانچ برآمدی صنعتوں میں ٹیکسٹائل،لیدر،کارپٹ اسپورٹس اور سرجیکل کاسامان بنانے والی صنعتیں شامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …