Home / مخصوص ٹیکسٹائل آئٹمزپرٹیکس چھوٹ ختم

مخصوص ٹیکسٹائل آئٹمزپرٹیکس چھوٹ ختم

tax exemption on textile items taken back

Updated: July 30, 2025 | Web Desk

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدکہتے ہیں حکومت نے ٹیکسٹائل شعبے کے مخصوص آئٹمز پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنےکی منظوری دے دی ہے، چمڑے، انجینئرنگ، کیمیکل، فارما اور فوڈ کے شعبے میں بھی ایسی سہولتیں دی جائیں گی ۔

عبدالرزاق داؤد کامزیدکہناتھا کہ ای سی سی نے سنتھیٹک فائبر پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل ڈیوٹی ختم کرنےکی منظوری دےدی ہے، اون اور ڈیجیٹل بیس فائبر پر بھی ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مشیرتجارت کےمطابق یہ اقدام خام مال پر عائد ڈیوٹیز کی کمی کے لیے بنائی گئی پالیسی کا حصہ ہے، یہ ’پاکستان میڈ‘ اور برآمدات کے فروغ کے حوالے سے اقدام کا حصہ ہے۔

زیروریٹڈصنعت کیلئےبجلی کی قیمت میں کمی کافیصلہ

عبدالرزاق نے کہا کہ ڈیوٹیزمیں کمی اورخاتمے سے مقابلے کا رحجان پیدا ہوگا، چمڑے، انجینئرنگ، کیمیکل، فارما اور فوڈ کے شعبے میں بھی ایسے اقدامات لیے جائیں گے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ڈیوٹیز کے خاتمے کا نوٹیفکیشن کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے