Home / اوبر نے کراچی، ملتان،اسلام آباد میں آپریشن بند کردیا

اوبر نے کراچی، ملتان،اسلام آباد میں آپریشن بند کردیا

Uber stops operations in Karachi, Islamabad

ویب ڈیسک — ذاتی سواری نہ رکھنےوالےپاکستانیوں کی پسندیدہ رائیڈنگ ایپ اوبرنےکراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں کام بندکرنےکااعلان کردیاہے۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ اوبر پاکستان میں کام کے لیے پرعزم ہے،ہم اپنے ذیلی برانڈ کریم کے ساتھ ان پانچ شہروں کی خدمت جاری رکھیں گے۔ لاہورمیں بدستوراوبرکام جاری رکھےگی۔

کمپنی نےاس مشکل وقت میں ‘کمانے والوں کی مدد’ کے لیے نئی مصنوعات کے آغاز کے ساتھ لاہور میں اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔

اوبرنےپاکستان کےپانچ بڑےشہروں میں آپریشن بندکرنےکی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم کمپنی کےمطابق ان کیلئےیہ ایک مشکل فیصلہ تھااورکمپنی ان افرادکےاحساسات سےبخوبی آگاہ ہےجنہوں نےان شہروں میں اوبرکی ترقی کیلئےدن رات کام کیا۔

کمپنی نےاپنےبیان میں کہاہےکہ ہم ہر ایک کے تعاون کی بہت تعریف کرتے ہیں اور ہماری ترجیح یہ ہے کہ ہمارے ملازمین، ڈرائیوروں، سواروں اور ہیرو پارٹنرز پر پڑنے والے اثرات کو کم سے کم کیا جائے جو کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اس تبدیلی کے دوران اوبرایپ استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Prize bonds return date

پرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےآخری موقع

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کی جانب سےپرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےایک اہم اعلان سامنےآیاہےہے۔ 40,000، 25,000، 15,000 اور7500کےپرائزبانڈز(یئرر)کےحامل …