مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہاہےکہ سائفرکےمعاملےپرجب بھی کمیشن بناحقیقت سامنےآجائےگی۔ وہ ننکانہ صاحب میں جلسےسےخطاب کررہےتھے۔
انہوں نےجوشیلےاندازمیں خطاب کرتےہوئےکہاکہ ان کی حکومت اس لئےگرائی گئی کیونکہ وہ کسی کی غلامی کرنےکیلئےتیارنہیں تھے۔ آڈیولیکس کی بات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ وہ اس معاملےکولیکرعدالت جارہےہیں تاکہ پتاچلےکہ کون ہیں آڈیولیکس کےپیچھے۔ عمران خان نےکہاکہ کیاوہ ملک دشمن ہیں جوان کےساتھ یہ سلوک ہورہاہے؟
انہوں نےدعویٰ کیاکہ ان کی سامنےلائی گئی آڈیوٹیپس کوڈاکٹرکیاگیاہے۔ عمران خان نےجلسےمیں نوازشریف ، شہبازشریف اورمریم نوازکی ایڈیٹڈٹیپس بھی چلائیں ۔
عمران خان نےجلسےمیں شریک لوگوں سےاپنےآزادی مارچ کیلئےحلف بھی لیا۔ انہوں نےکہاکہ ملک میں جوانقلاب آرہاہےاسےکوئی نہیں روک سکتا۔