Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

سانحہ 9مئی پرجوڈیشل کمیشن کی درخواست مقرر

9th May Case in Supreme Court

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کمیٹی نے آئندہ ہفتے کے لیےاہم مقدمات کی سماعت کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ان مقدمات میں 9 مئی کے سانحے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، 8 فروری کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات، اور مختلف اہم درخواستیں شامل ہیں۔آئینی بینچ اور کاز لسٹجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتےکو سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، اور جسٹس شاہد بلال شامل …

مزید پڑھیں »

سندھ میں میٹرک اورانٹرامتحانات کاشیڈول

matric exams in Sindh

ویب ڈیسک ۔۔ محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق: نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ 2025 سے شروع ہوں گے۔ گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل 2025 سے ہوں گے۔ نتائج کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں: میٹرک کے نتائج 15 جولائی 2025 کو جاری کیے جائیں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 15 اگست 2025 کو اعلان کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ: تعلیمی سال 2025-26 سندھ کے اسکولوں میں یکم اپریل 2025 سے جبکہ کالجز میں یکم اگست 2025 …

مزید پڑھیں »

جنس واضح ہوتوتبدیلی غیراسلامی:اسلامی نظریاتی کونسل

Gender change in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین، علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ کسی فرد کا اپنی پیدائشی جنس کو تبدیل کرنا شرعاً ناجائز ہے۔ اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق، جنس کے تعین میں کسی ابہام کو دور کرنا جائز ہے، لیکن واضح جنس کا خود سے تبدیل کرنا ممنوع ہے۔ علامہ راغب نعیمی نے مزید کہا کہ خنثیٰ افراد کے لیے "انٹرسیکس” کا لفظ استعمال کرنا چاہیے، نہ کہ "ٹرانسجینڈر”۔ مرد کا عورت اور عورت کا مرد بننے کی کوشش کرنا غیر شرعی ہے۔ انہوں نے …

مزید پڑھیں »

اعلیٰ فوجی قیادت کافیک نیوزکےخلاف سخت قوانین پرزور

formation commanders conference

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ۔۔ دو روزہ کانفرنس میں فوج کے تمام کمانڈرز اور اہم افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران پاک فوج کی تعیناتی پر اٹھائے گئے پروپیگنڈے کی سخت مذمت کی گئی۔ اس پروپیگنڈے کو بعض سیاسی عناصر کی طرف سےایک سازش قرار دیا گیا، جس کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان فاصلے بڑھانا تھا۔ کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غیر اخلاقی آزادی اظہار رائے کے نام پر جھوٹ اور نفرت …

مزید پڑھیں »

پاکستانیوں کیلئےسکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم

Pak Bangladesh ties

ویب ڈیسک ۔۔ بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بھارت فرار کے بعد سے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔ اس دوران نئی دہلی کی جانب سے روایتی طور پر مخالفانہ پروپیگنڈا بھی جاری ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستانی شہریوں کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کر دی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت پر بھارت میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے شدید تنقید …

مزید پڑھیں »

نوجوان فیصلہ کریں وہ کیساپاکستان چاہتےہیں: مریم

Honhaar Scholarship Program Punjab

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بندوق، غلیل، پتھر، اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی شناخت نہیں ہیں، بلکہ پاکستان کا اصل چہرہ وہ نوجوان ہیں جو یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ لاہور میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگاوہ کس طرح کے پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہااگر ان کا بیٹابھی ڈگری حاصل کرنے کے باوجود تہذیب اور تمیز کا مظاہرہ نہ کرے تو ایسی ڈگری محض کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے۔ وزیراعلیٰ …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیاکامستقبل

Digital media in Pakistan

پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا تیزی سے مواصلات کے منظرنامے کو بدل رہا ہے، جہاں ٹیکنالوجی کی ترقی اور انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی کے باعث بے مثال ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ 2024 تک، 13کروڑ سے زیادہ پاکستانی انٹرنیٹ سے منسلک ہو چکے ہیں، جو ڈیجیٹل جدت اور مواد کی تخلیق کے لیےزبردست کام کررہےہیں۔ فیس بک، انسٹاگرام، اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے عروج نے افراد اور کاروباری اداروں کو مواد کو فوری طور پر شیئر کرنے کا موقع دیا ہے، جبکہ یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کا مرکز بن چکے ہیں۔ …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی اسلام آبادپرقبضہ کرنےآئی تھی:احسن اقبال

Ahsan Iqbal vows to bring PTI culprits to justice

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہتے ہیں 24 نومبر کی لشکر کشی میں ملوث افراد کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے امن سے کسی کو کھیلنے نہیں دیا جائے گا، کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور بیک وقت مختلف طریقوں سے اس کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ احسن اقبال نے پی ٹی آئی کی جانب سے مسلح افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط زبان استعمال کرنے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں میثاق جمہوریت کے …

مزید پڑھیں »

آخری کارڈبچاکررکھاہے:عمران خان

Imran has one last card to play

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ گولی چلنے کا کوئی جواز نہیں تھا اور اس کی معافی نہیں ملے گی۔ علیمہ خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ لوگوں کو روکنے میں ناکام رہیں، جبکہ بشری بی بی نے قیادت کا کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق باقی قیادت کو بھی آگے آنا چاہیے تھا۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈی چوک واقعے سے شدید شاک میں ہیں اور انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف ایف آئی …

مزید پڑھیں »

جوفیک نیوزپھیلائےگا،لمباجیل جائےگا

Cyber Crime Amendment Bill

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا،جس کے تحت فیک نیوز پھیلانے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ خبروں کےمطابق ،اس بل کے ذریعے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کرنے کا منصوبہ ہے، جسے سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا دیگر افراد کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات بھی جاری کر سکے گی، اور دہشت گردی یا خبر دینے والے مواد کو بھی ہٹا سکے گی۔ اتھارٹی کو ریاست یا …

مزید پڑھیں »