پاکستانی ڈراموں کی مشہوراداکارہ اشناشاہ ایک عجیب و غریب بیماری یانفسیاتی مسئلےکاشکارہیں جس میں اگرکوئی اشناشاہ کوان کی مرضی کےبغیرچھوئےیاایساغیرارادی طورپرہوجائےتواداکارہ سخت ذہنی اذیت کاشکارہوجاتی ہیں۔
اشناشاہ کولاحق اس بیماری کانام آبسیسوکمپلسوڈس آرڈر(اوسی ڈی) ہے۔ اداکارہ کولاحق اس بیماری کےبارےمیں اس وقت پتاچلاجب خوداشناشاہ نےیوم پاکستان پرکراچی ائرپورٹ پیش آنےوالےایک واقعےکےبارےمیں بتایا۔ اداکارہ کےمطابق کراچی ائرپورٹ پرایک سکیورٹی افسرنےان کی مرضی کےبغیران کےبالوں کوچھوا،جس سےانہیں سخت ذہنی کوفت کاسامناکرناپڑا۔
اداکارہ کےمطابق سیکیورٹی افسر نے نہ تو ہاتھوں پر دستانے پہن رکھےتھے اور نہ ہی انہوں نے سینیٹائزر کا استعمال کیا تھا۔ اشنا شاہ نے لکھا کہ سیکیورٹی افسر نے ان کے بالوں پر ہاتھ پھیرے۔
طبی ماہرین کاکہناہےکہ او سی ڈی دراصل ذہنی بیماری یا کیفیت ہے، جس میں مبتلا شخص کسی بھی ان چاہی چیزیارویے سے ذہنی پریشانی کا شکار بن جاتا ہے۔ یعنی اگر کوئی شخص کسی انجان شخص کے ہاتھ ملانے یا دوسروں کے قریب جانے سے دور رہنا چاہتا ہے تو ایسے شخص کے قریب جانے یا اسے کسی دوسرے کی جانب سے چھونے سے وہ ذہنی اذیت کا شکار بن سکتا ہے۔
اس بیماری میں مبتلا افراد یا وہم میں مبتلا رہتے ہیں، عام طور پر ایسے لوگوں کو پرتشدد اور جنسی نوعیت کے خیالات آتے ہیں جب کہ اس میں مبتلا افراد کو کوئی بھی فضول کام بار بار کرتے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے۔