کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+76 ) 1,530,064
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,562
Last updated: مئی 26, 2022 - 9:57 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / عمران خان کاٹرمپ کارڈکیاہے؟

عمران خان کاٹرمپ کارڈکیاہے؟

PM Imran Khan has no Trump Card

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان کاٹرمپ کارڈکیاہےاوروہ اپوزیشن کیاایساکونساسرپرائزدینگےکہ بظاہرکامیاب ہوتی ہوئی تحریک عدم اعتمادناکام ہوجائےگی ؟ اس حوالےسےملک کےناموراورباخبرصحافیوں کی رائےجانتےہیں۔

انصارعباسی
دی نیوزکےشعبہ انویسٹی گیٹوجرنلزم کےسربراہ انصارعباسی کےمطابق انہوں نےاس سوال کاجواب جاننےکیلئےخودحکومت سےرابطےکافیصلہ کیا۔ انصارعباسی نےبتایاکہ میں نےوفاقی وزیرفوادچودھری سےرابطہ کیا۔ ان سےکہاکہ وزیراعظم سےپوچھ کربتائیں کہ آیاٹرمپ کارڈکاتعلق پاک فوج میں کسی اعلیٰ سطح کی تعیناتی سےہے؟ کیااس کاتعلق جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع ہے؟ کیااس کاتعلق کورکمانڈرپشاورکی آرمی چیف تعیناتی سےہے؟

انصارعباسی کےمطابق فوادچودھری نےدوٹوک اندازمیں کہاکہ ٹرمپ کارڈکاتعلق کسی بھی طرح سےفوج میں تعیناتی سےہرگزنہیں ۔ انصارعباسی کےمطابق انہیں فوادچودھری نےبتایاکہ ٹرمپ کارڈدراصل ایک سیاسی سرپرائزہے۔

نجم سیٹھی

سینئرصحافی اوراینکرپرسن نجم سیٹھی کہتےہیں کہ عمران خان کےپاس کوئی سرپرائزنہیں،سب ڈرامہ ہے۔ عمران خان ٹرمپ کارڈکاڈرامہ لوگوں کوجلسہ میں بلانےکیلئےکررہےہیں۔ وہ جلسےمیں کسی کوڈی نوٹیفائی کرنےکی بات بھی نہیں کرنےجارہے۔ خانصاحب نےاپنی قریبی دوستوں کوبتادیاہےکہ وہ فوج میں کوئی اعلیٰ سطحی تقرری کرنےنہیں جارہے۔

اسٹیبلشمنٹ اس سارےمعاملےمیں مکمل طورپرغیرجانبداررہناچاہتی ہےاوریہی وجہ ہےعمران خان کی پریشانی کی ۔ اتحادی آخروقت تک اعلان نہیں کرینگےلیکن انہوں نےاپوزیشن کےساتھ جانےکافیصلہ کرلیاہے۔ خان صاحب کےکیلئےگھڑی کی ٹک ٹک شروع ہوگئی ہےاوروہ یہ پہلےسےجانتےتھےکہ ان کی گیم کہاں جاکرختم ہوگی ۔ یہی وجہ ہےکہ انہوں نےامریکامخالف ، یورپ مخالف بیانیہ بنانےکی کوشش کی ہےتاکہ جب یہ اپوزیشن میں جائیں توانہیں فائدہ ہو۔ خان صاحب کواحساس ہوگیاہےکہ باہرجانےکاوقت آگیاہے۔

نجم سیٹھی نےدعویٰ کیاکہ خان صاحب کےحوالےسےبہت جلدبڑی بڑِی خبریں آنےوالی ہیں۔ انہوں نےکہاکہ آنےوالےدنوں میں عمران خان اپنےبہت سےدوستوں قربانی کابکرابنائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

US visa interview waiver for Pakistanis

امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےاورکراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سےپاکستانیوں کیلئےبڑااعلان۔ …