Home / پرویزالہیٰ اگلےوزیراعلیٰ پنجاب

پرویزالہیٰ اگلےوزیراعلیٰ پنجاب

Ch Pervez Elahi Next CM Punjab

ویب ڈیسک ۔۔ ڈان میں شائع ہونےوالی خبرکےمطابق تحریک انصاف کےایک سینئررہنمانےرازداری کی شرط پراخبارکوبتایاہےکہ پنجاب میں عثمان بزدار کی چھٹی کافیصلہ ہوچکاہےاوریہ کہ پنجاب میں تحریک انصاف کےاگلےوزیراعلیٰ کیلئےق لیگ کےپرویزالہیٰ کےنام پراتفاق ہوچکاہے۔

خبرکےمطابق پیرکوقومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتمادپرایوان کی باقاعدہ کارروائی شروع ہونےسےپہلےتحریک انصاف اپنی حکومت بچانےکیلئےاتحادیوں کومنانےکی ہرممکن کوشش کرنےمیں مصروف ہے۔ انہی کوششوں کےسلسلےمیں ہفتہ کوشاہ محمودقریشی اورپرویزخٹک لاہورمیں چودھری پرویزالہیٰ سےان کی رہائش گاہ پرملے۔

یہاں خبرسےہٹ کرآپ کوبتاتےچلیں کہ ملاقات کرنےکےبعدواپس جاتےہوئےوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاچہرہ اتراہواتھا،وہاں موجودرپورٹرنےشاہ صاحب سےجب پوچھاکہ آپکاچہرہ کیوں اتراہواہےتوانہوں نےکھسیانی ہنسی ہنستےہوئےکہانہیں نہیں ایساتوکچھ نہیں۔ وہ بہت خوش خوش واپس جارہےہیں۔

ہفتےکےروزکچھ نیوز چینلز نے ذرائع کے حوالے سےخبردی کہ جناب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری تیارکرلی ہے،تاہم ق لیگ کے ایک رہنما نے دعویٰ کیا کہ ایساکچھ نہیں ہوگابلکہ قائد ایوان کی تبدیلی کا امکان ہے۔

ہفتےکوحکومتی وزرااورق لیگ کےدرمیان ہونےوالی ملاقات کےحوالےسےذرائع کاکہناہےکہ اس میٹنگ میں حکومتی ٹیم سےکہاگیاکہ اگرواقعی وہ پرویزالہیٰ کوپنجاب کاوزیراعلیٰ بناناچاہتےہیں توتحریک عدم اعتمادپرووٹنگ سےپہلےباضابطہ طورپراس کااعلان کیاجائے۔

اس خبرکوفائل کرتےہوئےجیونیوزپریہ خبرآگئی کہ نوازشریف نےپرویزالہی کووزیراعلی پنجاب بنانےکی منظوری دےدی ہے۔ خبرکےمطابق نوازشریف نےیہ منظوری جلدی الیکشن کروانےکی شرط پردی ۔

یہ بھی چیک کریں

judicial commission on imran khan allegations

عمران خان کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن تشکیل

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کی نگران حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے …