Home / شمالی کوریا:دیوہیکل بین البراعظمی میزائل کاتجربہ

شمالی کوریا:دیوہیکل بین البراعظمی میزائل کاتجربہ

North Korea Missile Test

ویب ڈیسک ۔۔ شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے اس نے ایک دیو ہیکل بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ہاسانگ 17 کی پہلی بار 2020 میں ایک فوجی پریڈ کے دوران نمائش کی گئی تھی۔ ماہرین اس غیر معمولی طور پر بڑے میزائل کو دیکھ کر حیران ہوئے تھے۔

بی بی سی کےمطابق شمالی کوریا کی جانب سے 2017 کے بعد بین البراعظمی میزائل کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے بذات خود اس میزائل کو گائیڈ کیا ہے۔

کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے انکت پانڈے نے حالیہ میزائل ٹیسٹ کو شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کے ذخیرے میں اہم اضافہ قرار دیا ہے۔

انکت پانڈے نےبرطانوی خبررساں ادارےکو بتایا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے بچاؤ کے پروگرام کا حصہ ہے اور وہ ایک عرصے سے اس کی تیاری کر رہا تھا۔

2017 میں ٹیسٹ کیے جانے والے ہاسنگ 15 میزائل 4500 کلو میٹر کی بلندی تک پہنچ سکا تھا اور وہ اس زاویے سے 13000 کلو میٹر دور تک مار کر سکتا ہے جو امریکہ کے ہر حصے تک پہنچے سکتا ہے۔ جبکہ نیا میزائل اس سے زیادہ بلندی پر پرواز کرتے ہوئے اور زیادہ دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو خطے میں کشیدگی میں اضافہ قرار دیا ہے جبکہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے اسے کم جونگ اُن کی جانب بین البراعظمی میزائلوں کے تجربات کو روکنے حوالے سے دنیا سے کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اس میزائل کے تجربے کے بعد سرکاری میڈیا نے کم جونگ اُن کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی سامراج سے مقابلے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …