Thursday, 30 April 2026 | Web Desk
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگز مین نےپہلےایلی مینیٹرمیں ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر فائنل کی دوڑسے آوٹ کردیا۔ کنگز مین فائنل میں جگہ بنانےکیلئےجمعےکواسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف دوسراایلی مینیٹرکھیلےگی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے ناک آؤٹ مقابلے میں حیدرآباد کنگز مین نے 160 رنز کا ہدف 15.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
کنگز مین کےمعاذ صداقت 64 رنزپر ناٹ آؤٹ اور عثمان خان 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 15 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے جبکہ کپتان مارنس لبوشین 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور اسٹیون اسمتھ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
حیدرآبادکنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے شان مسعود کی بہترین بلے بازی کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 159 رنزبنائے۔ سلطانز کی جانب سے شان مسعود 69 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔
دیگر بلے بازوں میں محمد نواز 18، صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیون اسمتھ 13، کپتان ایشٹن ٹرنر 9، پیٹر سڈل 9، جوش فیلیپی6، فیصل اکرم 4، محمد عمران 2 اور عرفات منہاس 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کنگز مین کی جانب سے عاکف جاوید، حنین شاہ اورمحمد علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب اورگلین میکسویل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔