Saturday, 18 April 2026 | Web Desk
لبنان اسرائیل جنگ بندی کےبعدایران نےتقریباًڈیڑھ ماہ سےبندآبنائےہرمزتمام ملکوں کےتجارتی جہازوں کیلئےکھولنےکااعلان کردیا۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےخود سوشل میڈیاپریہ خبرشیئرکی کہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کےدوران آبنائےہرمزکومکمل کھولاجارہاہے۔ تاہم ان کایہ بھی کہناتھاکہ تجارتی جہازوں کوپہلےسےطےشدہ ایک مربوط راستہ اختیارکرناہوگاجس کااعلان پہلےہی پورٹس اینڈمیری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کےتحت کیاجاچکاہے۔
In line with the ceasefire in Lebanon, the passage for all commercial vessels through Strait of Hormuz is declared completely open for the remaining period of ceasefire, on the coordinated route as already announced by Ports and Maritime Organisation of the Islamic Rep. of Iran.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 17, 2026
آبنائےہرمزکھلنےکی خبرجنگ کےبعدسےمرجھائی ہوئی عالمی معیشت کیلئےتازہ ہواکاجھونکاثابت ہوئی اورعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سےنیچےگرناشروع ہوگئیں ۔ برینٹ خام تیل تقریباً 11 فیصد کمی کے بعد 88.70 ڈالر فی بیرل تک گر گیا جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیوٹی آئی) بھی 11 فیصد کمی کے ساتھ 81.20 ڈالر پرآ گیا۔
اسی طرح عالمی اسٹاک مارکیٹس میں اس خبرکےبعدتیزی دیکھنے میں آئی جہاں امریکی اسٹاک فیوچرز میں نمایاں اضافہ ہوا۔
پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں کمی
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔ ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
پاسداران انقلاب کااہم اعلان
دوسری جانب ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے فوجی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنےکی اجازت نہیں۔ تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے مقررہ راستے اور پاسدارانِ انقلاب نیوی کی اجازت سے گزر سکتے ہیں۔
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا اختتام 22 اپریل کو ہوگا۔ اب دیکھنا ہے کہ اس تاریخ کے بعد ایران دوبارہ آبنائے ہرمز بند کردیتا ہے یا اس سےپہلےکوئی حتمی معاہدہ طے پاجاتا ہے۔