Home / ندایاسرکاسوشل میڈیاپرمذاق اڑانےوالوں کوکراراجواب

ندایاسرکاسوشل میڈیاپرمذاق اڑانےوالوں کوکراراجواب

Nida Yasir Speaks on trolling

لاہور:(ویب ڈیسک) ہمیشہ میرامذاق اڑایاجاتاہے،میں نےسیکڑوں بہترین انٹرویوزکئےلیکن کبھی میرےاچھےکام کی ویڈیووائرل نہیں ہوئی۔ میرےساتھ باربارایساہوناافسوسناک ہے۔

ان خیالات کااظہاراےآروائی ڈیجیٹل کےمارننگ شوکی میزبان ندایاسرنےکیا۔ وہ پچھلےکچھ دنوں سےسوشل میڈیاپراپنےپروگرام کےایک انٹرویوکی وائرل ویڈیوپرردعمل کااظہارکررہی تھیں۔

ندایاسرکےمطابق جس انٹرویوکی ویڈیوکوبنیادبناکران کی ٹرولنگ کی جارہی ہےوہ 2016میں ہواتھااورآج توانہیں ٹھیک سےیادبھی نہیں کہ وہ انٹرویوانہوں نےکن حالات میں اورکیوں کیاتھا۔

ندایاسرنےالبتہ اس بات کوتسلیم کیاکہ انہوں نےاس انٹرویوسےپہلےٹاپک کےحوالےسےمناسب ریسرچ نہیں کی تھی۔ انہوں نےکہاکہ اب وہ کسی بھی موضوع پراظہارخیال سےپہلےمناسب ریسرچ ورک ضرورکیاکریں گی۔

ندایاسرکےفارمولاون ریسنگ کارکےحوالےسےاحمقانہ سوالات

واضح رہےکہ ندایاسرنے2016میں اےآروائی ڈیجیٹل پراپنےمارننگ شومیں نسٹ یونیورسٹی کےدوطالبعلموں کوبلایاتھاجنہوں نےاپنی مددآپ کےتحت فارمولاون ریسنگ کارڈیزائن کی تھی ۔

اس پروگرام میں ندایاسرنےفارمولاون ریسنگ کاربنانےوالےنسٹ یونیورسٹی کےطالبعلم عبدالعلیم اورمحمدشارق وقارسےفارمولاون ریسنگ کارکےحوالےسےایسےایسےاحمقانہ سوال پوچھےکہ دونوں مہمان شوکی میزبان کی لاعلمی پرایک دوسرےکامنہ دیکھتےرہے۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …