Wednesday, 24 December 2025 | Web Desk
معروف امریکی سوشل میڈیاانفلوئنسراوریوٹیوبرایڈم دی وو 51 برس کی عمر میں انتقال کرکےاپنےلاکھوں چاہنےوالوں کواداس کرگئے۔ انہیں فلوریڈامیں ان کےگھرمیں مردہ حالت میں پایاگیا۔
اوسیولا کاؤنٹی شیرف آفس کےمطابق ، ایڈم کےایک دوست نےگھرکی تیسری منزل کی کھڑکی سےاندرجھانکاتووہ اپنےبسترپربےسدھ پڑےتھے ۔ پولیس نےریسکیواہلکاروں کےساتھ کاروائی کی ۔ اندرداخل پرہونےپرایڈم مردہ حالت میں پائےگئے۔
شیرف آفس کا کہنا تھا،موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے میڈیکل ایگزامنر کی جانب سے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
ڈیوڈ ایڈم ولیمز نے 2009 میں یوٹیوب پر اپنا سفر شروع کیا، 2012 میں انہوں نے اپنا مشہور چینل The Daily Woo لانچ کیا۔
ایڈم دی وویوٹیوب کے ابتدائی اور معروف کانٹینٹ کری ایٹرز میں شمارکئےجاتےتھے۔
متنازع پوسٹ: مس فن لینڈسےٹائٹل چھین لیاگیا
انہوں نے 5 سال تک روزانہ ولاگ کیے اورامریکا کی تمام 50 ریاستوں کا سفر کیا، ان کے وی لاگز میں تفریحی پارکس، بھوت بنگلوں، چھوٹے شہروں اور منفرد مقامات کی جھلکیاں شامل ہوتیں۔ ایڈم دی وو کا آخری ولاگ ہفتہ 21 دسمبر کو اپ لوڈ ہوا، جس میں انہوں نے شہر کی کرسمس سجاوٹ کودکھایاتھا۔