Home / پاک فوج کاقومی سلامتی ویکجہتی کےتحفظ کےعزم کااظہار

پاک فوج کاقومی سلامتی ویکجہتی کےتحفظ کےعزم کااظہار

Thursday, 24 December 2025 | Web Desk

پاک فوج کی اعلی ترین قیادت نےایک باراپنےاس عزم کاپرزوراظہارکیاہےکہ قومی یکجہتی ، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہرگزکسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ، بھلےایسے عناصر سیاسی ہوں یاغیرسیاسی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نےاس عزم کااعادہ کیا کہ بھارتی کےلےپالک تمام دہشتگردوں، سہولت کاروں اوران کے معاونین کے ساتھ فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا۔

کانفرنس کےشرکاسےخطاب کرتےہوئےفیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے ملک بھرمیں انٹیلی جنس پر مبنی انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں افواج پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ فورم نے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان گٹھ جوڑ کو یکسر مسترد کیا اوراس عزم کااظہارکیاکہ قومی یکجہتی، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے ایسے عناصر سیاسی ہوں یا کوئی بھی۔

آئی ایس پی آرکےمطابق فورم نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کےایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اورجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےچیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نےپاک افواج کی غیرمتزلزل جرات،پیشہ ورانہ مہارت اورقربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نےکہا،ملک بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے باعث ملک یقینی طورپر عزت ووقارکی منزل حاصل کرےگا۔

فورم نےاس عزم کاظہارکیاکہ مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں۔ فورم نے بلوچستان حکومت کے خصوصی ترقیاتی اقدامات کو سراہا اور کہا،یہ اقدامات سماجی روابط کے ذریعے گورننس سے جڑے دہشت گردی کے عوامل کا خاتمہ کرتے ہیں۔ ملک کےدیگرعلاقوں میں بھی ایسےاقدامات کی ضرورت ہے۔

معرکہ حق میں اللہ کی مددآتےدیکھی: آرمی چیف

شرکاء کانفرنس نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی بھی توثیق کی۔ کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اورمیدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کا اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی چیک کریں

Shahid Afridi Maulana Fazalur Rehman meeting in Islamabad

شاہدآفریدی اورمولاناکی اسلام آبادمیں ملاقات

Tuesday, 14 April 2026 | Web Desk جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ …