Home / آرمی چیف مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک

آرمی چیف مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک

army chief celebrates Christmas

Friday, 26 December 2025 | Web Desk

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی پاکستان بھرکی مسیحی برادری کوکرسمس مبارکباد۔ راولپنڈی کی ایک چرچ میں انہوں نےکرسمس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئےمسیحی برادری کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرمسیحی برادری کے ساتھ ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ اس موقع پرشرکاسےخطاب کرتےہوئے،فیلڈ مارشل نے قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور بانی پاکستان کے مساوات،آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا۔ انہوں نےاقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو پاکستان کے نظریے کی بنیاد قرار دیا۔آرمی چیف نے قومی ترقی اور سلامتی میں پاکستانی مسیحوں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی،باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکاکہناتھاپاکستان کی طاقت مساوی مواقع اور آئینی اقدار میں ہے، مساوی مواقع اور آئینی اقدار مذہب،نسل، ذات اور عقیدے سے بالاتر ہیں۔ چیف آف ڈیفنس فورسزنے شہریوں کی عزت، سلامتی،مساوی حقوق کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کےدورےپرشکریہ ادا کیا اوروطن کےدفاع،مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کیلیےپاک فوج کے کردارکوسراہا۔ تقریب کےآخرمیں سب نےملک کرکرسمس کیک کاٹا۔

یہ بھی چیک کریں

Shahid Afridi Maulana Fazalur Rehman meeting in Islamabad

شاہدآفریدی اورمولاناکی اسلام آبادمیں ملاقات

Tuesday, 14 April 2026 | Web Desk جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ …