Friday, 26 December 2025 | Web Desk
معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پرخاموشی توڑ دی۔
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمرکےخلاف لاہور کی سیشن عدالت میں ایک درخواست دائرکی گئی ہےجس میں الزام عائد کیاگیا ہےکہ اداکارہ نے بغیر اجازت پولیس کی وردی پہنی،اس لئےان پرمقدمہ دائرکیاجائے۔
سوشل میڈیا پریہ معاملہ اس وقت زیرِ بحث آیا جب ایک زیر گردش ویڈیو میں صبا قمر کو ڈریسنگ روم میں ایس پی کی وردی پہنے دیکھا گیا،اس کے بعد اداکارہ نےمیگزین کی ایک پوسٹ ری شیئرکی جس میں میگزین کےایڈیٹرنےصبا قمر کا دفاع کیاتھا۔
میگزین ایڈیٹرنے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ڈیئر کیا آپ توقع کر رہے تھے کہ وہ پولیس افسر کا کردار دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ کے ساتھ ادا کریں گی؟ کردار ہمیشہ رول کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ آپ کی بے وقوفانہ تخلیق کے مطابق۔
اس بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے صبا قمر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ اوہ خدایا! آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہوگئی ہوں۔
جس کے ساتھ انہوں نے مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیے۔
واضح رہے کہ یہ درخواست وکیل آفتاب باجوہ نے شہری وسیم زوار کی جانب سے دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی فرد کو سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی یا ایس پی کے عہدے کا بیج استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔