Home / سمندرپارپاکستانی ناراض نہیں،وزیرخزانہ

سمندرپارپاکستانی ناراض نہیں،وزیرخزانہ

Roshan Digital Account

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتےہیں وہ سعودی عرب، دبئی اور واشنگٹن کا دورہ کرکےلوٹےہیں۔ اوورسیزپاکستانیوں سے ان کی ملاقاتیں مثبت رہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں میں کسی قسم کی ناراضگی نہیں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کاکہناتھاکہ حکومت معاشی استحکام اور ترقی کے لیے تسلسل کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ بجٹ کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، جبکہ ایف بی آر کی اصلاحات پر بھی تیزی سے کام جاری ہے، جس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے اور پرائیوٹ سیکٹر کو ترقی کے لیے سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس نظام میں بہتری لانے کا بھی دعویٰ کیا۔ اس کے علاوہ، بندرگاہوں پر انسانی مداخلت کم کرنے کے نتیجے میں تجارتی عمل میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترسیلات زر 35 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ تعمیراتی صنعت کی ترقی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریئل اسٹیٹ میں غیر قانونی سٹہ بازی کو روکا جائے گا تاکہ شفاف سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

برطانوی سرزمین پرپاکستان کافخر

رئیل اسٹیٹ والوں کیلئےبری خبر

محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت تنخواہ دار افراد کو ریلیف فراہم کرے گی، جس سے ان کے مالی مسائل میں کمی آئے گی۔

پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی ٹیم کی بھرپور حمایت جاری رہے گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جم کر اور کھل کر کھیلیں، کیونکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

وزیر خزانہ نے ملک میں معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی مستحکم ہو چکی ہے، پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان کی عکاسی کر رہی ہے، اور مجموعی طور پر معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا قبل از وقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن یکم مارچ کے بجائے 28 فروری کو دی جائے گی، کیونکہ یکم اور 2 مارچ ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینک بند ہوں گے۔ اس اقدام سے ملازمین کو مالی معاملات میں سہولت ملے گی۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …