Home / خاتون ٹک ٹاکرکوکس نےمارا؟ رپورٹ آگئی

خاتون ٹک ٹاکرکوکس نےمارا؟ رپورٹ آگئی

Postmortem report of tiktoker seema gull, psycho arbab

ویب ڈیسک: پشاورمیں چندروزپہلےاپنےفلیٹ سےمردہ حالت میں ملنےوالی معروف خاتون ٹک ٹاکرسیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی وجہ سامنےآگئی۔

ٹک ٹاکرکی پوسٹمارٹم رپورٹ تقریباایک ہفتے بعد موصول ہوئی۔ خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع اپنےفلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں لیکن ہسپتال میں ڈاکٹروں نےان کی موت کی تصدیق کردی۔ ٹاکر کی موت کی وجہ سےحوالےسےمختلف شکوک وشبہات کااظہارکیاگیا۔

تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کومرحومہ کےبھائی محمد یاسین نےسیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی تھی۔ پولیس نےٹاک ٹاکرکےفلیٹ سے نشہ آور گولیوں سمیت دیگر شواہد اکٹھی کر کےباڈی کوپوسٹمارٹم رپورٹ کے لیےبھجوادیا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق معروف ٹک ٹاکر کی موت کی وجہ کوکین، نینداورٹینشن کی گولیاں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ شراب نوشی وغیرہ سے بھی ہوئی ہے، اس طرح 6 مختلف قسم کے ڈرگس کا استعمال کیاگیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Malaysian actress rejects VVIP's lucrative offer

حسن نےدولت کوپائےحقارت سےٹھکرادیا

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk دولت حسن کی خریداربن جائےتواکثرہردروازہ تھوڑی کوشش پرکھل …