Home / کیوی کھلاڑیوں کےچہرےخوشی سےکھل اٹھے

کیوی کھلاڑیوں کےچہرےخوشی سےکھل اٹھے

new zealand players enjoy stay in Pakistan

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستانیوں کی میزبانی دیکھ کرخوش سےنہال ہوگئے۔

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہےاورافتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی کےنیشنل سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامٹ کے آغاز سےپہلےفوٹو شوٹ کے دوران کیوی کھلاڑی پاکستان کی میزبانی کی تعریف کئےبنانہ رہ سکے۔

تصویریں بنواتےہوئےکیوی پلیئرز نے دلچسپ جملے بولے۔کین ولیمسن نے خوش آمدید کراچی کہا، تو راچن روندرا نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

کیوی بیٹر ڈیرل مچل نےکہایہ چیمپئنز ٹرافی کا وقت ہے، امید ہے ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرے گی۔ جارح مزاج بیٹر گلین فلپس نےاردو میں کہا’ شکریہ پاکستان’۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سےپہلےپاکستان میں سہ فریقی سیریز جیت چکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

PCB Chairman Mohsin Naqvi chairs Board of Governors meeting at PCB Headquarters in Lahore, increasing match fees and domestic budget for 2026-27

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئےخوشخبری

Monday, 29 June 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کواب میچ فیس کی …