Home / فیروزخان کی دوسری بیوی سےبھی راہیں جدا؟

فیروزخان کی دوسری بیوی سےبھی راہیں جدا؟

Drama actor Feroz Khan unfollows wife on Insta

ویب ڈیسک ۔۔ حال ہی میں دوسری شادی کرنے والے پاکستانی ڈراموں کےمشہوراداکارفیروزخان نےاپنی اہلیہ کوانسٹاگرام پران فالو کردیاہے۔ ان کےاس عمل کےبعددوسری اہلیہ سےبھی فیروزخان کی علیحدگی کی خبریں سرگرم ہیں۔

فیروزخان کی جانب سےاپنی دوسری بیوی زینب دعاکوانسٹاگرام پران فالوکرنےکی خبرجمعےکےروزمنظرعام پرآئی جس کےبعدافواہوں کاایک بازارگرم ہوگیااورلوگ سوشل میڈیاپرطرح طرح کےتبصرےکرنےلگے۔

مداحوں اورسوشل میڈیاصارفین نےفیروزخان کی جانب سےان لوگوں کی لسٹ بھی شیئرکی گئی ہےجنہیں اداکارفالوکرتےہیں،ان لوگوں نےدعویٰ کیاہےکہ فیروزخان نےشادی کےایک یادودن بعدہی اپنی دوسری بیوی کوان فالوکردیاتھا۔

اگرچہ فیروزخان نے اس معاملے پرکوئی وضاحت نہیں کی البتہ مداح ان کے ردعمل کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اورجانناچاہتےہیں کہ فیروزنےاپنی دوسری اہلیہ کوانسٹاپرکیوں ان فالوکردیا؟

اس سےپہلےفیروزنےبغیرکسی وضاحت کے اپنی دوسری بیوی اوراپنی شادی کی تمام تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیں لیکن بعد میں کچھ سلیکٹڈتصاویر کو دوبارہ پوسٹ کردیا۔

فیروز خان نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد 2 جون 2024 کو دوسری شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکےکیا۔ فیروزکےپہلی بیوی سےدوبچےہیں۔

فیروز خان کےاپنی دوسری اہلیہ کوان فالو کرنےکےباوجودان کی بہن حمائمہ کے پاس زینب ابھی بھی فالو لسٹ میں شامل ہیں جو رشتےکےبرقرارہونےکی ایک امید معلوم ہورہا ہے۔ یادرہےکہ فیروزخان شوبزانڈسٹری میں اپنےغصیلےمزاج کی وجہ سےجانےجاتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …