Home / بابراعظم نےویرات کوہلی کاتمغہ چھین لیا

بابراعظم نےویرات کوہلی کاتمغہ چھین لیا

babar azam beat virat kohli

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے بھارت کےناموربلےبازویراٹ کوہلی کوایک اورمیدان میں پچھاڑکربتادیاکہ کوہلی سیرہےتووہ سواسیرہیں۔

بابراعظم نےزمبابوکےخلاف تیسرےاورآخری ٹی ٹوئنٹی میں پہلےبیٹنگ کرتےہوئےتیز ترین 2000 رنزبنانےکاریکارڈاپنےنام کرلیا۔

بابر اعظم نے کیریئر کی 52 ویں اننگز میں یہ اعزازاپنےنام کیا۔اس سے قبل یہ تمغہ بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی کےسینےپہ سجاتھا،جنہوں نے 56 اننگز میں تیز ترین دو ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں ان سے پہلے محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز رنز بناچکے ہیں۔

بائےبائےہربھجن سنگھ

خبیب نورماگومیدوف کی چاہنےوالوں کو7نصیحتیں

مجموعی طور پر بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں 2ہزار رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بلےبازبن چکےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …