Home / بائےبائےہربھجن سنگھ ۔۔

بائےبائےہربھجن سنگھ ۔۔

Harbhajan Singh Retires

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیسٹ ہیٹ ٹرک کرنےوالےپہلےتجربہ کارہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ نے جمعے کو تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اکتالیس سالہ ہربھجن نے 1998 میں اپنے بین الاقوامی کیرئیرآغاز کیا اور 103 ٹیسٹ، 236 ایک روزہ اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے، تینوں فارمیٹس میں 711 وکٹیں حاصل کیں اور 2011 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا۔ T20I ورلڈ کپ اور2007کا

انہوں نے آخری بار2016 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہندوستان کی نمائندگی کی لیکن وہ باقاعدگی سےانڈین پریمئیرلیگ کھیل رہےتھے۔

ہربھجن نےٹیسٹ میچوں میں 417وکٹیں حاصل کیں جوکہ روی چندرن اشون اور سری لنکا کے مرلی دھرن اور رنگنا ہیراتھ کےبعدایک آف اسپنر کے لئے ٹیسٹ وکٹوں کی چوتھےنمبرپروکٹوں کی سب سے زیادہ تعدادہے۔

وہ انیل کمبلے، کپل دیو اور اشون کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی ہیں۔

یوٹیوب پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں ہربھجن نے کہاکہ آپ کی زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب آپ کو کڑےفیصلے لیکرآگے بڑھنا پڑتا ہے۔

ہربھجن کاکہناتھاکہ میں پچھلے کچھ سالوں سے یہ اعلان کرنا چاہتا تھا، لیکن میں اسے آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے صحیح وقت کا انتظار کر رہا تھا۔ آج میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore Qalandars PSL8

پاکستان سپرلیگ 8: کچھ دلچسپ حقائق

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیزن 8میں لاہورقلندرزچھاگئے۔ پوائنٹس ٹیبل پرنمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔ گزشتہ …