Home / خبیب نورماگومیدوف کی چاہنےوالوں کو7نصیحتیں

خبیب نورماگومیدوف کی چاہنےوالوں کو7نصیحتیں

روس سےتعلق رکھنےوالےسابق مکسڈمارشل آرٹسٹ خبیب عبدالمناپووچ نورماگومیدوف 20ستمبر1988کوروس کےمسلمان گھرانےمیں پیداہوئے۔ انہوں نےالٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ (یوایف سی) کی لائٹ ویٹ ڈویژن میں حصہ لیااورفتوحات کی ایک تاریخ رقم کردی۔ اپنےمختصرمگرشاندارکیرئیرمیں خبیب اپریل 2018سے مارچ 2021 تک مسلسل لائٹ ویٹ چیمپئن شپ کااعزازاپنےنام کرتےرہے۔ یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ ان کےسامنےجوبھی آیا،دھول چاٹنےپرمجبورہوا۔

خبیب دنیابھرکےمسلمان نوجوانوں کیلئےرول ماڈل کی حیثیت رکھتےہیں ۔ ان کی سوچ آج کل کےنوجوانوں سےیکسرمختلف ہے۔ وہ اپنےچاہنےوالوں سےکیاچاہتےہیں؟ مندرجہ ذیل سطورمیں ہم خبیب کی زندگی سےجڑی چنداہم باتوں کاذکرکرتےہیں۔

پیسہ ہاتھ میں رکھو،دماغ میں نہیں
خبیب نےایک تقریب میں اپنےچاہنےوالوں سےمخاطب ہوتےہوئےکہااس کھیل میں پیسہ اورشہرت آپ پرٹوٹ کربرستاہےاورآپ چھوٹی سی عمرمیں مشہوراوردولت مندہوجاتےہیں ۔ خبیب کےمطابق وہ گیم پیسےکیلئےنہیں بلکہ اپنی ساکھ کیلئےکھیلتےرہے۔ پیسےکیلئےکھیلنااوراپنی ساکھ کیلئےکھیلنادوبہت ہی مختلف باتیں ہیں ۔ انہوں نےپیسےکوہمیشہ اپنےہاتھ میں رکھاہے،دماغ میں نہیں۔ پیسہ ہاتھ میں ہوتواچھاہےکیونکہ اس سےآپ دوسروں کی مددکرسکتےہیں لیکن اگرپیسہ آپ کےدماغ میں ہےتویہ ایک خرابی ہے۔

دوسروں کیلئےاچھی مثال بنیں
خبیب کہتےہیں آج انٹرنیٹ کادورہے۔ سب آپ کوجانتےہیں ، اس لئےکوشش کریں کہ دوسروں کیلئےاچھی مثال قائم کریں ۔

پرجوش رہیں ، پراعتمادرہیں
خبیب کےمطابق وہ رنگ میں اپنےمخالف فائٹرکی عزت کرتےہیں لیکن وہ آج تک جن جن سےبھی لڑے،کوئی ایک بھی ان کےلیول کاکھلاڑی نہیں تھا۔ وہ جب بھی رنگ میں جاتےتواس اعتمادکےساتھ کہ انہوں نےہرحال میں جیتناہے۔

ہمیشہ والدین کی عزت کریں
اپنےنوجوان فینزسےمخاطب ہوتےہوئےخبیب کہتےہیں کہ ہمیشہ اپنےوالدین کی عزت کریں ، ان کےقریب رہیں اورانہیں کوئی تکلیف نہ دیں ۔ وہ آپ کی زندگی میں بہت اہم ہیں،انہیں کبھی نظراندازنہ کریں اورنہ ہی کبھی کچھ ایساکریں کہ انہیں دکھ پہنچے۔

محنت سےکبھی نہ تھکیں
خبیب اپنےمداحوں کونصیحت کرتےہوئےکہتےہیں کہ اپنی منزل کوحاصل کرنےکیلئےجی جان سےمحنت کریں اورکبھی محنت سےنہ تھکیں ۔ ممکن ہےآپ محنت کےبعداپنی منزل کوپالیں اوراس کےبعدمحنت کرناکم کردیں ۔ ایساکرنادرست نہیں۔ آپ بھلےورلڈچیمپئن ہی کیوں نہ ہوں،محنت اسی طرح کریں جیسےآپ چیمپئن بننےکیلئےکرتےتھے۔

سب کی عزت کریں
خبیب کہتےہیں ہمیشہ سب کی عزت کریں ۔ اس گیم کوبہت سےنوجوان فالوکرتےہیں اگرآپ اپنےمخالف کی عزت نہیں کریں گےتوآپ کودیکھنےوالےنوجوان بھی وہی کریں گے۔ یوایف سی ایک عزت والی سپورٹ ہے،ایک دوسرےکوگالیاں دینےیابرابھلاکہنےوالی نہیں۔ انہوں نےکہاان کےمخالف کک باکسرمیک گروورانہیں ہمیشہ رنگ سےباہرغصہ دلانےکی کوشش کرتےلیکن انہوں نےکبھی ردعمل نہیں دیااوراپنےغصےکورنگ میں جانےتک سنبھال کررکھا۔ہمیشہ اپنےجذبات پرقابورکھیں چاہیں کوئی کتناہی غصہ دلانےکی کوشش کرے۔

اپنی منزل حاصل کرنےکاطریقہ

اگرآپ کی کوئی منزل ہےاورآپ اسےحاصل کرناچاہتےہیں توصرف ایک ہی راستہ ہے ۔ محنت کریں۔ اگرآپ ریلیکس ہوئےتوکوئی دوسراآکرآپ کی جگہ لےلےگا۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …