Home / پنجاب میں سرمائی تعطیلات کااعلان

پنجاب میں سرمائی تعطیلات کااعلان

Winter vacations in Punjab, Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب میں سردیوں کی چھٹیاں کاشیڈول جاری کردیاگیا۔صوبے کے چھتیس اضلاع میں چھٹیاں میں دومراحل میں تئیس دسمبرسےتیرہ جنوری تک ہوں گی۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق پہلےمرحلے میں تئیس دسمبر سے چھ جنوری تک جن 24 اضلاع میں اسکول بندرہیں گے ان اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ساہیوال شامل ہیں۔ گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بھی بچے تئیس دسمبرسے چھ جنوری تک چھٹیاں انجوائے کریں گے۔

وہاڑی، خانیوال،لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان اور لودھراں کے اضلاع میں بھی انہی تاریخوں میں چھٹیاں رہیں گی۔ بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاءوالدین اور سیالکوٹ کے اسکول بھی پہلےمرحلےکےدوران بند رہیں گے۔ جبکہ ننکانہ صاحب اور جھنگ میں بھی سردیوں کی چھٹیاں رہیں گی۔

دوسرے مرحلے میں این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے کے بارہ اضلاع میں تین جنوری سے تیرہ جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات رہیں گی۔
ان اضلاع میں جہلم، میانوالی، اٹک، مظفرگڑھ، چکوال اور بھکر شامل ہیں۔

اسی طرح راولپنڈی، راجن پور، لیہ، رحیم یارخان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی اسکول تین جنوری سے تیرہ جنوری تک بندرہیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …