کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+92 ) 1,529,988
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,486
Last updated: مئی 26, 2022 - 4:27 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ہم آسٹریلیاسےٹیسٹ سیریزکیوں ہارے؟بابراعظم

ہم آسٹریلیاسےٹیسٹ سیریزکیوں ہارے؟بابراعظم

Babar Azam, Pak Cricket teamcaptain

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کہتے ہیں آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ایک اسپیل کے دوران وکٹیں گرنے سے کینگروز کو حاوی ہونے کا موقع ملاجوشکست کی بڑی وجہ بنا۔

آسٹریلیاکےخلاف تیسرےاورآخری ٹیسٹ میں شکست کی وجوہات بتاتےہوئے بابراعظم نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ جیت کا عزم لیے میدان میں اترے تھےلیکن وکٹیں گرنے پر مہم کمزور پڑگئی۔

انہوں نے بتایا کہ پِچ دونوں ٹیموں کے لیے ایک جیسی تھی، پہلی اننگز میں ایک اسپیل کے دوران وکٹیں گرنے سے کینگروز کو حاوی ہونے کا موقع ملالیکن ہم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ نعمان علی اچھی بولنگ کرتے ہوئے آرہے تھے، اس لیے ان کو زاہد محمود پر ترجیح دی، حسن علی میچ ونر ہیں، کبھی اچھے کرکٹرز سے بھی پرفارمنس نہیں ہوتی، یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا اور دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

ICC new test ranking

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،لبوشین کاپہلانمبر

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ …