Home / اعظم خان سےہونےوالےسلوک پرپاکستانی ناراض

اعظم خان سےہونےوالےسلوک پرپاکستانی ناراض

azam khan big show

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ کے روز ڈنیڈن میں کھیلےگئےپانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکاتیسرامیچ کھیلاگیا۔ اس میچ ایک ایساانوکھاواقعہ پیش آیاجس نےپاکستانی کرکٹ شائقین کوغصہ دلادیا۔

ہواکچھ یوں کہ جب پاکستانی بیٹراعظم خان بیٹنگ کرنےکیلئےمیدان میں آئےتواسٹیڈیم انتظامیہ نےبیک گرائونڈمیں سابق ڈبلیوڈبلیوای ریسلربگ شوکامیوزک چلادیا ، جواعظم خان کےکریزپرپہنچنےتک بجتارہا ۔

اس ویڈیوکوسوشل میڈیاپرشیئرکیاجارہاہےاورپاکستانی شائقین اس پرسخت غم وغصےکااظہارکررہےہیں۔

مداحوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے ایساکرنےپربازپرس کی جائے۔ خیال رہے اعظم خان کو ان کی صحت کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Kevin Pietersen's concern about cricket in Pakistan

پاکستان میں کرکٹ کوکیاہوگیا؟ پیٹرسن

ویب ڈیسک ۔۔ یہ پاکستان کی کرکٹ کوہوکیاگیاہے؟ پاکستان میں کرکٹ کےمقبول ترین کھیل کی …