ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان الیکشن لڑنےکیلئےنااہل قرار،لاہورہائیکورٹ کےلارجربینچ نےبانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی مستردکرنےکافیصلہ برقراررکھا ۔۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےبانی پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کی، جس میں عمران خان نےمؤقف اپنایا،ریٹرننگ آفیسر اور اپلیٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مستردکیے۔عدالت ایپلٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔
عمران خان نےلاہورکےحلقہ این اے122ایک اورمیانوالی کےاین اے89 سےکاغذات نامزدگی مستردکرنےکےخلاف عدالت سےرجوع کیا۔۔
بانی پی ٹی آئی ہی نہیں ، پی ٹی آئی سےتعلق رکھنےوالےشاہ محمودقریشی ، چودھری پرویزالہیٰ کےکاغذات بھی مستردکرنےکی اپیلوں کوبرقراررکھاگیا ۔ فوادچودھری کی اہلیہ حبافوادکوالیکشن لڑنےکیلئےنااہل قراردیاگیا۔