Home / پاکستانی ٹیم کچھ نہ کرپائی، نیوزی لینڈسیریزلےگیا

پاکستانی ٹیم کچھ نہ کرپائی، نیوزی لینڈسیریزلےگیا

Pak vs New Zealand t20

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان نےپھرٹاس جیتا،پھرپہلےبولنگ کی لیکن نتیجہ پھربھی تبدیل نہ ہوا ، نیوزی لینڈنےتیسرےٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کوپینتالیس رنزسےہراکرسیریزمیں تین صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔۔

 نیوزی لینڈنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےسات وکٹوں پردوسوچوبیس رنزبنائے ۔ جواب میں قومی ٹیم ایک سواناسی پرہی ہمت ہاربیٹھی۔ اعظم خان اورافتخاراحمدپھرناکام ، صائم ایوب بھی دس رنزہی بناپائے، رضوان نےچوبیس رنزپرہی اکتفاکیا۔

کیویزبیٹرزنےپاکستانی بولرزکی جم کردھلائی کی ، حارث روف نےساٹھ، نوازنےچوالیس اورشاہین آفریدی نےتینتالیس رنزدئیے۔فن ایلن نےدوبارگیندکواسٹیڈیم کےباہرپھینکا، امپائرکونئی گیندمنگواناپڑی ۔۔

تیسرےٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم کی مسلسل تیسری ففٹی لیکن میچ فنش نہ کرسکے، سینتیس گیندوں پراٹھاون رنزبنائے،آکلینڈاورہملٹن میں بھی بابراعظم نےنصف سنچریاں بنائیں ۔۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …