Home / نیاسال: وسیم اکرم کی نوجوانوں سےخصوصی درخواست

نیاسال: وسیم اکرم کی نوجوانوں سےخصوصی درخواست

Wasim Akram message for new year

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلطان وسیم اکرم اہم مواقع پراپنےویڈیوپیغامات جاری کرتےہیں۔ انہوں نے سال نو کے حوالے سےبھی قوم کےنوجوانوں کومخاطب کرتےہوئےویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیاپرجاری بیان میں قوم کونئےسال کی مبارکباددیتےہوئےنوجوانوں کومخاطب کرتےہوئےایک درخواست کی ہے۔ وسیم اکرم کاکہناتھاکہ اب وقت آگیاہےکہ ہم نئےسال پرشوآف کرنایعنی دکھاواکرنابندکردیں۔ رات بارہ بجتےہی گولیاں چلناشروع ہوجاتی ہیں ۔۔ ٹھا،ٹھس ٹھس ٹھا۔ اس موقع پرانہوں نےپنجابی میں کہاکہ ایڈےتسی ریمبو ۔۔ یعنی بڑےآئےآپ ریمبو۔

انہوں نےکہاکہ ٹھاٹھوکرنےکااتناہی شوق ہےتوپٹاخےچلالیں جیسے کہ خودانہوں نے آخری مرتبہ اپنی بیٹی کے لیے چھوٹے انار، پھلجڑیاں لیں۔ وسیم اکرم نےکہاکہ اوپرجانےوالی گولی نےواپس نیچےبھی آناہےاور نیچے آکروہ گولی کسی کو بھی لگ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کو بدلنا ہو گا، ہم 70 کی دہائی کی چیزیں اب بھی کرتے جا رہے ہیں،امید ہےمیرا پیغام آپ کو سمجھ آ جائے گا۔

یادرہےکہ نیوائیرنائٹ کوکراچی میں گھرکےدروانےمیں کھڑےایک گیارہ سالہ بچےکولگنےوالی اندھی گولی اس کی جان لےگئی تھی۔ اس کےعلاوہ سترہ لوگ زخمی بھی ہوگئےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …