Home / صلاح الدین ایوبی کون بنےگا؟عدنان صدیقی نےبتادیا

صلاح الدین ایوبی کون بنےگا؟عدنان صدیقی نےبتادیا

Actor Adnan Siddiqi interview about Salahuddin Ayyubi

ویب ڈیسک ۔۔ نامورپاکستانی اداکار عدنان صدیقی نےپاکستان اورترکی کے نجی پروڈکشن ہاؤس کے اشتراک سے بنائے جانے والے تاریخی ڈرامےصلاح الدین ایوبی کےحوالےسےکچھ اہم باتیں اپنےپاکستانی مداحوں سےشئیرکی ہیں۔

صلاح الدین ایوبی کےپاکستانی پروڈیوسرز

عدنان صدیقی نےاس بات کی تصدیق کی ہےکہ وہ بھی اس پاک ترک جوائنٹ وینچرکےایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ ایک انٹرویومیں عدنان صدیقی نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے کے چار پاکستانی نژاد پروڈیوسر ہیں، جن میں وہ خود، ہمایوں سعید جب کہ دیگر دو پروڈیوسرز میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کاشف انصاری اورجنید علی شاہ شامل ہیں۔ عدنان صدیقی کےمطابق اس سیریزکےپاکستان کے علاوہ ترکی سے بھی متعدد پروڈیوسرزہیں۔

صلاح الدین ایوبی کی کاسٹ
عدنان صدیقی نے بتایا کہ تاریخی ڈرامے کی محض 25 فیصد کاسٹ پاکستانی سےہوگی جب کہ ڈرامے کے پہلے سیزن کی پوری شوٹنگ ترکی میں ہوگی۔ ڈرامے کی 75 فیصد کاسٹ کاتعلق ترکی سےہے۔اگلے چار ماہ کے اندرپاکستانی اداکاروں کوترکی بھیج دیاجائےگا۔

صلاح الدین ایوبی کےکتنےسیزن ہونگے؟
عدنان صدیقی کہتے ہیں صلاح الدین ایوبی کو ویب سیریز کی طرزپربنایا جائے اور اس کے کم از کم تین سیزن ہوں گےاورہرسیزن میں 34 قسطیں ہوں گی۔

صلاح الدین ایوبی کس زبان میں نشرہوگا؟
ان کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ بیک وقت دو زبانوں میں یعنی اردواورترک زبانوں میں ہوگی، جو اداکار جو زبان بولتا ہوگا، وہ اسی میں اپنے ڈائیلاگ ادا کرے گا، تاہم بعد میں سیریز کو ابتدائی طور پر دونوں زبانوں میں مکمل طورپر ترجمہ کرکےپیش کیا جائے گا۔

صلاح الدین ایوبی کون بنےگا؟

عدنان صدیقی نے تصدیق کی کہ جنگجو صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار پاکستانی نہیں بلکہ ایک ترک اداکار کریں گےجن کانام صیغہ رازمیں رکھاجارہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Asim Azhar and Merub Breakup

عاصم اظہرکابریک اپ اورحاجن ہانیاکی دعائیں۔۔۔

تاریخ: 12 جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک پاکستان کے معروف گلوکارعاصم اظہر نے تین …