Home / ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگلینڈ کےنام،پاکستانی بیٹنگ پھردھوکہ دےگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگلینڈ کےنام،پاکستانی بیٹنگ پھردھوکہ دےگئی

Pak England T20 Final 2022

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےفائنل میں پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےانگلینڈکوجیت کیلئے139رنزکاہدف دیاجوانگلینڈنے5وکٹوں کےنقصان پرپوراکرلیااوریوں انگلش ٹیم نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پانچ وکٹوں سےجیت کرتاریخی فتح اپنےنام کرلی۔

گرین شرٹس کےساتھ پہلی بیڈلک یہ ہوئی کہ بابراعظم ٹاس ہارگئےاورانگلش کپتان جوزبٹلرنےٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیااورماہرین نےاسی وقت یہ پیشگوئی کردی کہ پہلےبیٹنگ کرنےوالی ٹیم کومشکل پیش آئےگی اورجس طرح پاکستان نےاپنی بیٹنگ کاآغازکیااسےدیکھتےہوئےماہرین کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔

جس طرح پاکستان کی وکٹیں ایک ایک کرکےگریں انہیں دیکھتےہوئےتاش کےپتوں کےمحل کےزمیں بوس ہونےوالی مثال یادآگئی۔ پاکستان کی جانب سےسب سےزیادہ شان مسعودنے38اوران کےبعدکپتان بابراعظم نے32رنزبنائے۔ افتخاراحمدبغیرکوئی رن بنائےپویلین لوٹ گئےجبکہ مشکل وقت میں بیٹنگ کرنےکیلئےآنےوالےشاداب خان بھی 20کےانفرادی اسکورپرساتھ چھوڑگئے۔

یوں گرتےپڑتےقومی ٹیم نے138رنزبنانےپراکتفاکرتےہوئےانگلش ٹیم کوایک آسان ہدف دیا۔ پاکستان ٹیم کی وکٹیں گرتےدیکھ کرکھچاکھچ بھرےاسٹیڈیم میں پاکستانی تماشائی مایوسی کاشکاردکھائی دئیے۔

یہ بھی چیک کریں

Babar Azam lose captaincly

بابراعظم سےکپتانی چھن گئی ۔۔۔

ویب ڈیسک ۔۔۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں خراب کارکردگی کےبعدبابر اعظم کی …