ویب ڈیسک ۔۔ امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل میں شائع ہونےوالےمضمون کے مطابق عمران خان کی سیاست پاکستان کو بند گلی میں لے جا رہی ہے۔ اداروں سے تصادم ملک کو عدم استحکام سےدوچارکرسکتاہے ۔۔
وال سٹریٹ جرنل میں شائع اس مضموں میں کہاگیاہےکہ پاکستان میں اداروں کو پہلے ہی کئی چیلنجز کاسامنا ہے،اوپرسےملک میں پیداہونےوالاعدم استحکام ملک کےلئےمزیدسنگین چیلنجزپیداکرنےکاسبب بن سکتاہے۔
مضمون کے مطابق عمران خان کا فوج کے لیے پیغام واضح ہے کہ میرے لیے نہیں کھیلو گے تو تمہیں "ڈس کریڈٹ” کرنے کی ہر حد تک جاؤں گا ۔۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق عمران خان کی جانب سے سینئر فوجی افسر کو عوامی سطح پر نشانہ بنانا، انتقامی کارروائی
اور سول ملٹری تعلقات کو بڑا نقصان پہنچانے کے طور پر لیا جا رہا ہے ۔۔
مضمون میں مزیدکہاگیاہےکہ پاک فوج نے خود کو ملک کے سب سے زیادہ فعال ادارے کے طور پر منوایا ہے ۔
یہ فوج ہی ہے جس نے ملک کو گروہ بندی سے بچا کے رکھا ہے ۔
مضمون لکھا ہے کہ اگر فوج بکھرتی ہے تو اس کے ساتھ پھر پاکستان بھی نہیں بچےگا۔ مضمون میں سوال اٹھا یا گیا ہے کہ کیا عمران خان پاکستان کو بچانے والا ہے یا ملک کوتباہ کر رہا؟ آرٹیکل میں پاکستانی امور کے ماہر عاقل شاہ کے تجزیے کے ساتھ سادانند دھومی نے تفصیلی احاطہ پیش کیاہے۔
،وال سٹریٹ جرنل کے مطابق سینئر فوجی افسر کو عوامی سطح پر نشانہ بنانا انتقامی اور سول ملٹری تعلقات کو بڑا نقصان پہنچانے کے طور پر لیا جا رہا۔عمران کا فوج کے لیے پیغام واضح ہے، میرے لیے نہیں کھیلو گے تو تمہیں ڈس کریڈٹ کرنے کی ہر حد تک جاؤں گا۔ عمران کا طرز عمل صاف بتا رہا بطور ادارہ شرمندگی تک لے جاؤں گا۔