Home / عمران خان پرحملہ: جوڈیشل کمیشن کیلئےمشاورت حتمی مرحلےمیں داخل

عمران خان پرحملہ: جوڈیشل کمیشن کیلئےمشاورت حتمی مرحلےمیں داخل

supreme court judicial commission

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان پرحملےاورصحافی ارشدشریف قتل کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن کےقیام کامعاملہ ۔۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ساتھی ججزسےمشاورت حتمی مرحلےمیں داخل۔

نجی ٹی وی نےذرائع کےحوالےسےخبردی ہےکہ چیف جسٹس عمرعطابندیال ساتھی ججوں سےمشاورت مکمل ہونےکےبعدوزیراعظم شہبازشریف کےجوڈیشل کمیشن کےقیام کےلئےلکھےگئےخطوط کاجواب دینگےاوریہ جواب دوسےتین روزمیں دےدیاجائےگا۔

خبرکےمطابق اس وقت سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک ملک سےباہرہیں ،وہ پیرکووطن پہنچ جائیں گی اورچیف جسٹس ان سے،جسٹس فائزعیسیٰ سےاورنئےتعینات ہونےوالےججوں سےپیرکواپنی مشاورت مکمل کرلیں گے۔ جس کےبعدوزیراعظم کوجوڈیشل کمیشن کےقیام کےحوالےسےجواب دےدیاجائےگا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نےعمران خان پرقاتلانہ حملےاورکینیامیں صحافی ارشدشریف کےقتل کی تحقیقات کیلئےعدالت عظمیٰ سےفل کورٹ جوڈیشل کمیشن کےقیام کیلئےدوخط لکھےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif reaction

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف …