ویب ڈیسک ۔۔ ترکیہ کادارالحکومت استنبول ایک مرتبہ پھردہشت گردوں کےنشانےپر۔ شہرکی مشہوراستقلال اسٹریٹ پرہونےوالےمبینہ خودکش دھماکےمیں کم ازکم چھ افرادجاں بحق جبکہ اکیاسی زخمی ہوگئے۔
ترکیہ کےمقامی وقت کےمطابق دھماکہ شام 4بجکر20منٹ پرہوااوریہ وہ وقت ہےجب سیاحوں میں مقبول استقلال اسٹریٹ پرخاصارش ہوتاہے۔ ابتدائی تحقیقات سےیہ بات سامنےآئی ہےکہ یہ دھماکاایک خودکش بمبارخاتون نےکیا۔
ترک صدرطیب اردوان نےدہشت گردی کی شدیدمذمت کرتےہوئےکہاہےترکیہ کسی قیمت پردہشت گردوں کےآگےنہیں جھکےگا۔ اس واقعہ میں ملوث افرادکووہی سزاملےگی جس کےوہ مستحق ہیں۔
صدرعارف علوی ، وزیراعظم شہبازشریف اوردیگرکی جانب سےاستنبول دھماکےکی مذمت کی گئی ہے۔ صدراوروزیراعظم کاکہناتھاکہ مشکل کی گھڑی میں ترک عوام کےساتھ کھڑےہیں۔
دھماکےکاملزم گرفتار
ترک ٹی وی ٹی آرٹی نےوزیرداخلہ سلیمان سویلوکےحوالےسےخبردی ہےکہ دھماکےکےملزم کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ ملزم کاتعلق کرددہشت گردتنظیم پی کےکےسےبتایاجاتاہے۔