ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کے مشہور ٹیلی ویژن اداکار میکال ذوالفقار نے شادی کے حوالے سےانتہائی متنازعہ بیان دیکرسب کوحیران کردیاہے۔
یادرہےکہ میکال حسن پاکستانی ڈراموں کےمشہوراداکارہیں۔ اداکاری کےعلاوہ وہ مردوں کاایک سیلون اوراپناپروڈکش ہاوس بھی چلاتےہیں۔
میکال حسن کی 2010میں سارہ بھٹی سےشادی ہوئی جو2017تک برقراررہی۔ میاں بیوی میں طلاق کےبعداس وقت تک دونوں میں سےکسی نےشادی نہیں کی۔ سارہ بھٹی سےمیکال کی دوبیٹیاں ہیں جوطلاق کےبعدماں کےساتھ ہی رہتی ہیں۔
میکال ذوالفقارکی دوسری شادی کی خبریں بھی میڈیاپرگردش کرتی رہتی ہیں لیکن ان خبروں کی ابھی تک تصدیق نہیں کی جاسکی۔
شادی کےحوالےسےایک حالیہ انٹرویومیں بات کرتےہوئےمیکال ذوالفقارنےنوجوانوں کومشورہ دیاکہ وہ ہرگزشادی نہ کریں کیونکہ ایساکرنےکی صورت میں انہیں اپنےفیصےپرافسوس ہوگا۔