کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+76 ) 1,530,064
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,562
Last updated: مئی 26, 2022 - 10:43 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / جیمزفالکنرجھوٹ بولتےہیں،آفریدی

جیمزفالکنرجھوٹ بولتےہیں،آفریدی

Shahid Afridi reject James Faulkner Allegations

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے دستبردار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر کے رویے پر برہمی کا اظہارکرتےہوئےاس پرافسوس کااظہارکیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جیمز فوکنر کے بیان پر مایوسی ہوئی جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی اور ایونٹ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جواب الزامات سے دیا۔

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہے اور اپنی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے۔

جیمز فوکنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں پی ایس ایل کی انتظامیہ یکساں طور پر ہر کھلاڑی کو برابر عزت دیتی ہے اور ادائیگیاں کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔

اسٹار آل راؤنڈر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان، پاکستان کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزہی کاحصہ رہنےوالےکرکٹراحمدشہزادنےبھی جیمزفاکنرکےالزامات کوبےبنیادقراردےدیا۔ انہوں نےاپنی ٹویٹ میں کہاکہ پی ایس ایل میں ادائیگیاں کبھی تاخیرکاشکارنہیں ہوئی اورکبھی کسی کھلاڑی نےاس حوالےسےشکایت نہیں کی۔

یہ بھی چیک کریں

ICC new test ranking

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،لبوشین کاپہلانمبر

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ …