Home / باکسرعامرخان ناک آوٹ

باکسرعامرخان ناک آوٹ

Kel Brooke defeat Amir Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ باکسنگ کےبڑےمقابلےمیں پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان کوشکست کاسامناکرناپڑگیا۔

مانچسٹرایرینامیں ہونےوالےمقابلےمیں برطانوی باکسرکیل بروک نےپہلےراونڈہی سےعامرخان پرتابڑتوڑحملےشروع کردئیےاورانہیں سنبھلنےنہ دیا۔ عامرخان نےحریف باکسرپرحملےکرنےکی کوشش کی لیکن کیل بروک نےان کی ہرکوشش کوناکام بنادیا۔

چھٹےراونڈتک عامرخان اس قدرنڈھال ہوچکےتھےکہ ریفری نےفائٹ کوروک کرکیل بروک کوفاتح قراردےدیا۔ یوں عامرخان کوٹیکنیکل بنیادوں پرناک آوٹ کاسامناکرناپڑا۔

پینتیس سالہ کیل بروک نے کیریئر کی چالیسویں فتح اپنے نام کی۔

مانچسٹرایریناپاکستانی نژادبرطانوی شہریوں سےکھچاکھچ بھراہواتھااورپوری فائٹ کےدوران ایرینامیں پاکستان زندہ باد،عامرخان زندہ بادکےنعرےگونجتےرہے۔

یہ بھی چیک کریں

امام الحق کی انجری جعلی نکلی؟

Monday, 31 August 2026 | Web Desk انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کےبیٹرامام الحق کی …