ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی فوج نےمعروف بالی وڈفلم سازاونیرکوانڈین آرمی کےسابق ہم جنس پرست میجرکی زندگی پرفلم بنانےسےروک دیا۔
بالی وڈفلم سازاونیرخودبھی ہم جنس پرست ہیں اوراپنےاچھوتےفلمی موضوعات کےباعث اکثرتنقیدکی زدمیں رہتےہیں۔ بالی وڈسےتعلق رکھنےوالےوہ واحدفلم سازہیں جنہوں نےکھل کراپنےہم جنس پرست ہونےکااعتراف کیاہے۔
اونیرمعاشرےکےپسماندہ گروہوں کی زندگیوں سےجڑےمسائل پرفلمیں بنانےکیلئےجانےجاتےہیں ۔ وہ بھارتی فوج سےاستعفیٰ دیکراپنےآزادہونےکااعلان کرنےوالےمیجرجےسریش کی زندگی پرفلم بناناچاہتےتھے۔
اونیرنےہم جنس پرست میجرسریش پرفلم بنانےکاذکرایک انٹرویوکےدوران کیاجوسماجی طورپرقدامت پسند ملک میں وائرل ہو گیا۔
اس فلم کیلئےاونیرنےاین اوسی لینےکی خاطروزارت دفاع سےرابطہ کیاتواسےمستردکردیاگیا۔ حالانکہ فلمی و قانونی ماہرین کاکہناہےکہ این اوسی کےحصول میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔