ویب ڈیسک ۔۔ نیوزی لینڈ کے بیٹس مین راس ٹیلر نےدنیابھرمیں اپنےمداحوں کواداس کرتےہوئےانٹرنیشنل کرکٹ کوخیربادکہنےکااعلان کردیا۔
ٹوِئٹرپراپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئےراس ٹیلرکاکہناتھاکہ ریٹائرمنٹ کافیصلہ آسان نہیں تھالیکن ایک وقت آتاہےجب سب کوآگےبڑھ کرجگہ دوسروں کیلئےخالی کرناپڑتی ہے۔
راس ٹیلرکےمطابق وہ اپناآخری سیزن کھیل رہےہیں ۔ بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ کےبعدوہ ریڈ بال کرکٹ چھوڑدینگے۔ جبکہ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے کیریئر کی آخری وائٹ بال سیریز ہوگی۔
راس ٹیلر نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بلے باز سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے پاس نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ون ڈے اور ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔ راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ مجموعی انٹرنیشنل رنز بھی بنائے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے سمیت کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔
راس ٹیلرکی ریٹائرمنٹ کےاعلان سےدنیابھرمیں ان کےمداح اداس ہیں۔