ویب ڈیسک ۔۔ 2021 نہ صرف کہانیوں اوران کی نوعیت کےلحاظ سے بلکہ پلیٹ فارمزاورمیڈیمز کے حوالے سے بھی ملاجلاتھا۔اس سال پروڈکشن کمپنیزکےبڑےحصےنےریلیزکیلئےڈیجیٹل میڈیم کاسہارالیالیکن کچھ نےتھیٹرزکوترجیج دی۔
سال 2021میں اچھی فلمیں بھی بنیں اوربری بھی ۔ ہم نےسوچاکہ سال ختم ہونےسےپہلےبالی میں بننےوالی کچھ اچھی اورکچھ بری فلموں کاتذکرہ کرلیاجائے۔ ویسےاچھی یابری کاظاہری پیمانہ توباکس آفس ہےلیکن بہرحال یہ بھی حقیقت ہےکہ ہرانسان کی اپنی اپنی چوائس ہوتی ہے۔
بیسٹ بال وڈفلمز2021
سردارادھم
وکی کوشل کوانقلابی سردار ادھم سنگھ کی اس بایوپک کو فلمانے کےدوران چہرے پر13 ٹانکے اور کچھ ناقابل یقین حد تک زبردست لمحات برداشت کرنے پڑے۔ جنرل اوڈائر سےبدلےکی آگ ، جلیانوالہ باغ کادل دہلادینےوالاواقعہ اورایک زبردست کلائمیکس نےاسےایک نادرسوانحی ڈرامہ بنا دیا۔ وکی کی 20 سالہ لڑکےمیں تبدیلی اورشوجیت سرکار کی ہدایت کاری دونوں بہترین تھیں۔
شیرنی
شیرنی — فطرت کی بالادستی اور انسانی حرص کی انوکھی داستان پرمبنی فلم ہے۔ نیوٹن کےمشہورامیت مسورکر کی طرف سے ہدایت کی گئی اس فلم میں ودیا بالن اورکم از کم دو شیرنیوں نےاداکاری کےجوہردکھائےہیں۔
شیرشاہ
شیرشاہ نے جنگی ہیرو کیپٹن وکرم بترا کا کردار ادا کرنےوالےسدھارتھ ملہوتراکی کامیابیوں میں مزیداضافہ کیاہے۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسےفوجی کےگردگھومتی ہےجوایمانداربھی ہےاوراپنےملک سےوفاداربھی۔ کہاجارہاہےکہ سدھارتھ اور کیارا اڈوانی کے لیےیہ فلم ایک گیم چینجرہے۔ اس فلم میں ہمیں میدان جنگ میں لڑنےوالےایک بہادرفوجی کےنازک لمحات اور ڈمپل چیمہ کے ساتھ اس کی گمنام محبت کودکھایاگیاہے۔
تراسی
اس سال کی ریلیزز کے آخری سیٹ میں سے، 83 کو ناقدین اور سامعین کی طرف سے یکساں پسندیدگی ملی۔ اس فلم میں 1983 میں ہندوستان کی پہلی کرکٹ ورلڈ کپ جیت کوفلمایاگیاہےکہ کس طرح کپل دیو کی قیادت میں اسکواڈ نے ناممکن کو حاصل کیا تھا۔ اس فلم میں کبیرخان کی ہدایتکاری اوراداکاروں کی اداکاری دونوں بہترین تھے۔ لوگوں نےاسےفلم نہیں بلکہ جذبہ قراردیاہے۔
سندیپ اورپنکی فرار
ایک مرد اور عورت کی کہانی جو دو بالکل مختلف ہندوستانوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ صرف ایک چیز میں متحد ہیں اوروہ ہے ان کی ایک دوسرے سے بدگمانی، شک اور نفرت۔ پھرایک ایساواقعہ رونماہوتاہےجودونوں کوایک ساتھ رہنےپرمجبورکردیتاہے۔
بالی وڈکی بدترین فلمیں 2021
رادھے
رادھے وہ عیدی تھی جسے شائقین دوبارہ کبھی نہیں لینا چاہیں گے۔ یہ سلمان خان کی روایتی فارمولافلم کے معیار سے بھی گری ہوئی تھی۔ سلمان اور اس کے پرستاروں کے لیے سراسر شرمندگی۔ یہ فلم آئی ایم ڈی بی کی ایگریگیشن سائٹ پرسلمان کی بدترین درجہ بندی والی فلموں کے طور پر ختم ہوئی۔
روحی
اس فلم کی کہانی کچھ یوں ہےکہ گونیا بھائی کے حکم پر بھورا اور کٹنی نے روحی کو اغوا کر لیا، جو اس کی شادی اپنے مؤکل سے کرنا چاہتا ہے۔ تاہم، چیزیں ایک غیر معمولی موڑ لے لیتی ہیں جب انہیں احساس ہوتا ہے کہ روحی ایک آسیب زدہ عورت ہے۔
دی گرن آن دی ٹرین
اگر آپ ایملی بلنٹ کے فریم بہ فریم ریمیک میں ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں توآپ بہت بڑارسک لےرہےہیں۔ پرینیتی چوپڑا نے واقعی سخت کوشش کی اوریہ واضح تھا۔ لیکن ادھ پکےاسکرین پلے نے کوئی اثرنہیں چھوڑا۔ آپ اس قتل کے معمہ کے خاتمے تک قاتل کی شناخت کرنےکےقابل تک نہ تھے۔
بھوج ۔۔ پرائڈآف انڈیا
سکواڈرن لیڈروجے کارنک 1971 کی ہندوپاکستان جنگ کے دوران 300 خواتین کی مدد سے اپنا مشن مکمل کرنے اور تاریخ رقم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
سردارکاگرینڈسن
جب امریک کو پتہ چلا کہ اس کی دادی، سردار کور بیمار ہیں، تو وہ فوراً لاس اینجلس سےواپس انڈیاآیا۔ اس کے بعداس نےاپنی دادی کواس کےپرانےگھرسےدوبارہ ملانے میں مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ارجن کپور بہترین پوتا بننا چاہتے تھے لیکن اپنی اداکاری سےوہ ایسی کوئی چھاپ ناظرین پرچھوڑنےمیں ناکام رہے۔