Home / شیرنےکتےکومارڈالا،لیکن خودبھی مشکل میں پھنس گیا

شیرنےکتےکومارڈالا،لیکن خودبھی مشکل میں پھنس گیا

Tiger kills dog in India

ویب ڈیسک ۔۔ چندروزپہلےبھارت میں جنگلی تیندوےکےہاتھوں گھرمیں موجودپالتوکتےکی موت کےبعداسی سےملتی جلتی ایک اورخبربھارت سےہوتی ہوئی سوشل میڈیاکی زینت بنی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق راجستھان کےرنتھبورنیشنل پارک میں جنگل کی سیرکرتےسیاحوں کی اس وقت چیخیں نکل گئیں جب جھاڑیوں سےاچانک ایک شیرنکلااوراس نےسیاحوں کی گاڑیوں کےاردگردکھانےکیلئےمنڈلاتےایک آوارہ کتےکوپلک جھپکتےمیں دبوچ کرمارڈالا۔ اس انوکھےاورکبھی کبھی دکھنےوالےواقعےکی ویڈیوسوشل میڈیاپرانتہائی تیزی سےوائرل ہوگئی۔ ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ شیرنےکس طرح بجلی کی سی تیزی سےکتےکواپنےجبڑوں میں دبوچ کرسیکنڈزکےاندرمارڈالا۔

یہ واقعہ چونکہ اچانک پیش آیااورسیاحوں کوشیرکی اس طرح سےدبنگ اورڈرادینےوالی آمدکےبارےمیں کوئی اندازہ نہیں تھا،اسی لئےشیرکاحملہ ہوتےہی گاڑی میں موجوکچھ سیاحوں کی چیخیں نکل گئیں جبکہ کچھ پکڑلیا،پکڑلیاکی آوازیں لگاتےرہے۔

بھارت میں وائلڈ لائف حکام کاکہناہےکہ آوارہ کتےجنگلی حیات کیلئےبہت بڑاخطرہ ہیں کیونکہ کتوں کومارکروہ کتوں میں موجودخطرناک وائرس سےمتاثرہوسکتےہیں جوشیروں کیلئےجان لیواہوسکتاہے۔ بھارت میں کنزرویشن ٹرسٹ کے صدر انیش اندھیریاکہتےہیں شیروں کی قدرتی پناہ گاہوں کےآس پاس کتوں کی موجودگی کسی خطرےسےکم نہیں۔

یہ بھی چیک کریں

OpenAI Co founder resigns

مصنوعی ذہانت کی بڑی کمپنی کاشریک بانی مستعفی

ویب ڈیسک ۔۔ مصنوعی ذہانت کےمیدان میں دنیاکی بڑی کمپنیوں میں سےایک اوپن اےآئی کےشریک …