ویب ڈیسک ۔۔ پراپرٹی کےکاروبارسےوابستہ افراداورعام لوگوں کیلئےاہم مگرپریشان کن خبرہےکہ کچھ پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیوں نےمکانوں اورپلاٹوں کی ٹرانسفرفیس میں بھاری بھرکم اضافہ کردیاہے۔
جنگ میں شائع خبرکےمطابق کچھ نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں نےتو مکانوں اور پلاٹوں کی ٹرانسفر فیس میں ڈیڑھ سو سے دو سو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ رائے ونڈ روڈ پر واقع بعض سوسائٹیوں نےتوحدکرتےہوئے ٹرانسفر فیس کو 60ہزارسےبڑھا کر 2 لاکھ کر دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن اس صورتحال پرتشویش کااظہار کیااوران کےایک وفد نے سوسائٹیوں کے مالکان سے بھی ملاقات کی اوراس اضافے کو بلاجواز اور بلاضرورت قراردیتےہوئےواپس لینےکامطالبہ کیا۔
وفد کے ارکان نے کہا کہ تعمیراتی اشیاء کی لاگت نے پہلے ہی اس شعبے کو بے حد متاثر کیا ہے۔ فیس میں اضافے سےپراپرٹی ڈیلرزکاکام مزیدمتاثرہوگا۔
اس حوالےسےمالکان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر، سیوریج وغیرہ کے کاموں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایسا کرناناگزیرہوگیاتھا۔ پراپرٹی ڈیلرایسوسی ایشن نے پنجاب ہائوسنگ اتھارٹی سےمعاملےکا نوٹس لینے اور فیس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔