ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب کےوزیرایکسائزحافظ ممتازکہتےہیں صوبےمیں گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفربائیومیٹرک سسٹم کےتحت ہوگی۔
اس حوالےسےمنعقدہ ورکشاپ سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےبائیومیٹرک سسٹم کے طریقہ استعمال،اہمیت اورافادیت بارے آگاہی دی۔
و زیرایکسائز حافظ ممتازاحمد نے بائیومیٹرک سسٹم آگاہی ورکشاپ کوخوش آئند قراردیتےہوئےکہا کہ بائیومیٹرک سسٹم کےذریعےصارفین کوبڑے پیمانے پرریلیف ملےگا۔
ایکسائزدفاتراورنادرا کے چارہزارای سہولت مراکزپربائیومیٹرک کی سہولت دستیاب ہوگی۔