مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےسیزن ایٹ میں پلےآف مرحلےکیلئےسخت جدوجہدکرتی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےتاریخ رقم کردی۔ 241رنزکاکوہ ہمالیہ جیساہدف ہنستےکھیلتےعبورکرلیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے241رنزکاہدف محض 2وکٹوں کےنقصان پرپوراکرلیااوریوں یہ اہم میچ 8وکٹوں سےجیت لیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےپی ایس ایل کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر جیسن روئے کی انتہائی شاندار145 رنز ناٹ آؤٹ کی وجہ سےحاصل کیا۔ جیسن روئے نے 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر طوفانی 145 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ محمد حفیظ بھی 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سےپہلےٹٓاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کی پہلی سیچری اسکورکرتےہوئے115رنزاسکورکیے۔ صائم ایوب 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےسب سےبڑاہدف عبورکرنےکاریکارڈبنالیاہے۔ اسی طرح جیسح روئےنےانفرادی اسکورکااب تک کاسب سےبڑاریکارڈبنالیاہے۔