ویب ڈیسک ۔۔ کوئٹہ میں ہونےوالاپاکستان سپرلیگ سیزن آٹھ کےسلسلےمیں ہونےوالانمائشی میچ انتہائی سنسنی خیزمیچ میں تبدیل ہوگیا۔ اوپرسےتماشائیوں سےکھچاکھچ بھرےبگٹی اسٹیڈیم میں گونجتی تالیوں نےکھیل کامزااوربھی دوبالاکردیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتااورگلیڈی ایٹرزکوبیٹنگ کی دعوت دی جومیچ کےشروع میں غلط ثابت ہوتی دکھائی دی کیونکہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےگلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے مقررہ 20 اوورزمیں 184 رنز بنالئےاورجیت کیلئےپشاورزلمی کو185رنزکاٹارگٹ دیا۔
بلوچستان کی جانب سےاحسان علی 5، عمر اکمل صفر، کپتان سرفراز احمد 4 اور عبدالواحد بنگلزئی 28، خوشدل شاہ 36 رنز بناکرپویلین لوٹے۔ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےافتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ انہوں نے وہاب ریاض کو19 ویں اوور میں 6 گیندوں پر 6 چھکے لگاکراپنی اننگزکویادگاربنادیا۔
ہدف کےتعاقب میں پشاورزلمی کی جانب سے محمد حارث اور بابراعظم نے اننگز کا آغازکیا۔ بابر23رنزبناکرآوٹ ہوگئے۔بابراعظم کےبعدجس کھلاڑی نےاچھی بیٹنگ کی وہ تھےوکٹ کیپرمحمدحارث،جنہوں نے53رنزکی شانداراننگزکھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور افتخار احمد نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کوپویلین پہنچایا۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، اسامہ میر اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹیم پشاور زلمی
بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد
ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی