Home / جیل بھروتحریک: تحریک انصاف کی حکمت عملی سامنےآگئی

جیل بھروتحریک: تحریک انصاف کی حکمت عملی سامنےآگئی

Imran Khan Jail Bharo Tehreek

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےجیل بھروتحریک کااعلان کردیاہےاورکارکنوں سےکہاہےکہ وہ تحریک کاآغازکرنےکیلئےان کےگرین سگنل کاانتظارکریں۔

جیل بھروتحریک کےحوالےسےتحریک انصاف کےذرائع کےمطابق حکمت عملی یہ اختیارکی جائےگی کہ پہلےکارکن اوردیگرقائدین گرفتاریاں پیش کریں گے۔

ذرائع کےمطابق عمران خان جیل بھروتحریک کےپہلےمرحلےمیں گرفتاری پیش نہیں کرینگے۔

پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب کہتےہیں ہمارےلوگوں کوگرفتارکیاجاتارہاتوہمارےپاس اورکوئی آپشن ہی نہیں بچتا۔ یہ اپنا شوق پورا کر لیں، ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

میاں اسلم اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جیل بھرو تحریک سے تیرے شوق کو تسکین دیتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

social media task force

حکومت کاسوشل میڈیاٹاسک فورس بنانےکافیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےسوشل میڈیاپرقومی سلامتی کےاداروں کےخلاف چلائی جانےوالی مہمات اورٹرینڈزکی روک …