Home / عمران خان کاجیل بھروتحریک کااعلان

عمران خان کاجیل بھروتحریک کااعلان

imran khan jail bharo movement

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کوٹف ٹائم دینےکیلئےعمران خان کابڑااعلان سامنےآگیا۔ کارکنوں کوجیل بھروتحریک کی تیاریاں کرنےکی ہدایت کردی۔

قوم سےخطاب کےدوران پی ٹی آئی چیئرمین نے جیل بھرو تحریک کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا شوق پورا کردیں گے، ملک کی ساری جیلیں بھر دیں گے۔

عمران خان نے خدشہ ظاہرکیاکہ کہ ہم جس طرف جا رہے ہیں پتانہیں کہ ہم بچیں گےبھی یانہیں ۔ ہمارےاوپرایک سازش کے تحت ہم پر مجرموں کی حکومت مسلط کی گئی۔

عمران خان کاکہناتھاکہ عدل و انصاف کے بغیر کوئی ریاست خوشحالی کی منزل نہیں پاسکتی ۔ معاشی ترقی کیلئے قانون کی حکمرانی لازمی ہے۔ قوم نہ جاگی توصورتحال کی ذمہ دارہوگی۔ دبئی اور ملائیشیا میں پیسہ لگانے والوں کو وہاں قانون کی حکمرانی نظرآتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ 10 ملین اوورسیز پاکستانی ہماری سب سےبڑی قوت ہیں، جو یہاں نہیں آتے کیوں کہ انہیں ہمارے نظام پر اعتمادنہیں۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …