Home / پاکستان سپرلیگ : لاہورقلندرپھرچھاگئے

پاکستان سپرلیگ : لاہورقلندرپھرچھاگئے

Lahore Qalandars vs Peshawar Zalmi

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے9 ویں میچ میں لاہورقلندرزنےدلچسپ مقابلےکےبعد پشاورزلمی کو 29 رنز سے شکست دیکرایونٹ میں دوسری فتح اپنےنام کرلی۔

لاہور قلندرزکے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی کی ٹیم کوکافی تگ ودوکرناپڑی تاہم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 170رنزہن بن پائے۔ زلمی کےحیدرعلی 49رنزبناکر نمایاں رہے۔

لاہورقلندرنےیہ میچ29رنزسےاپنےنام کیا۔

لاہورقلندرکی اننگز
لاہورکےقلندرزپشاورزلمی کےبولرزپرابتداہی سےچھائےرہے۔اوپنر فخر زمان اور عبداللہ شفیق کے درمیان 94 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی مزیدآگےبھی بڑھ سکتی تھی لیکن عبداللہ 41 رنزعبداللہ ہارمان گئےاورپویلین کی راہ لی ۔

قلندرزکو دوسراجھٹکافخر زمان وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 66رنز بناکر پویلین لوٹے۔اختتامی اوورزمیں محمدحفیظ اورراشدخان کےلاٹھی چارج کی بدولت لاہورنےمقررہ 20 اوورزمیں4 وکٹوں کےنقصان پر199رنزبناکرمیچ کودلچسپ بنادیا۔

حفیظ 19 گیندوں پر37 جبکہ راشد خان 8 گیندوں پر22 رنزکی جارحانہ اننگزکھیل کرناٹ آؤٹ رہے۔

پشاورزلمی کی اننگز

200رنز کےپہاڑجیسےہدف کے تعاقب میں زلمی بیچارےابتداہی سےتھکےتھکےسےدکھائی دئیےجب اوپنر حضرت اللہ زازئی کھاتاکھولےبغیرصفر پرہی آؤٹ ہوگئے۔

البتہ کامران اکمل اور حسین طلعت نےکریزپرکھڑےرہ کرکچھ کردکھانےکی پوری کوشش کی اوردوںوں کے درمیان 62 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن وہ بھی میچ کوہدف کےقریب لےجانےمیں ناکام رہے۔حسین طلعت 15 رنزجبکہ کامران 41 پرپویلین لوٹے۔

زلمی کوچوتھااورناقابل تلافی نقصان تجربہ کاربیٹرشعیب ملک کےآوٹ ہونےکی صورت میں اٹھانا پڑا۔ ملک صرف 7رنزبناکرٹیم کاساتھ چھوڑگئے۔

آخری اوورز میں حیدر علی نےکچھ بہادری دکھانےکی کوشش کی لیکن وہ بھی 49رنزسےآگےنہ بڑھ سکے۔ اس کے علاوہ رتھر فورڈ 21 اور بین کٹنگ 10رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور کی جانب سے زمان خان نے 3 جبکہ شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی چیک کریں

Kevin Pietersen's concern about cricket in Pakistan

پاکستان میں کرکٹ کوکیاہوگیا؟ پیٹرسن

ویب ڈیسک ۔۔ یہ پاکستان کی کرکٹ کوہوکیاگیاہے؟ پاکستان میں کرکٹ کےمقبول ترین کھیل کی …